نیشنل اکیڈمی میں پریکٹس کی اجازت ملنے پرعمر اکمل کا نجم سیٹھی کے نام پیغام

قومی کرکٹر عمر اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت مل گئی جس پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر اکمل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کر رہے ہیں۔
عمر اکمل نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور ممبر گورننگ بورڈ نعمان بٹ اور شکیل شیخ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سہولیات استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے آپ کا شکریہ‘۔

Thank you for allowing me to use facilities at national cricket academy @TheRealPCB sir @najamsethi @ShakilShaikh58 @NumanButt3 pic.twitter.com/aBIPIzBa5r
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) January 28, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل عمر اکمل نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملنے کی درخواست بھی کی تھی، انہوں نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نا دینے پر معطل کیا گیا تھا جس پر کرکٹر نے معافی بھی مانگی تھی۔
قومی کرکٹر کو 2020 میں پی سی بی نے تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا۔ بعدازاں عمر اکمل کو 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔