کابینہ کا گجرات ڈویژن سمیت نئے تمام اضلاع کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گجرات ڈویژن سمیت نئے تمام اضلاع کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے کابینہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن معطلی کا ڈرافٹ بنانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
الیکشن ہونے تک اضلاع ، ڈویژن اور تحصیلوں کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گجرات ڈویژن ، مری ، تلہ گنگ ، وزیر آباد سمیت تمام نئی تحصیل کا نوٹیفکیشن معطل ہو گا۔