سکھر: دو مسلح گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

سکھر میں دو مسلح گروپوں میں تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور ایک شخص کے زخمی ہوگیا جبکہ اطلاع کے بعد پولیس جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو برادریوں میں پرانے تنازع کی وجہ سے پیش آیا۔