پشاور: کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ماسک ایک بار پھر لازمی قرار

پشاور میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایک بار پھر ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخواکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  شہری بند اور ہجوم والی جگہوں پر ماسک کا استعمال کریں، جبکہ ان ہدایات پر30 اپریل تک عمل کیا جائے۔
واضح رہے رواں ماہ خیبر پختونخوامیں کورونا کے 123کیسز روپورٹ ہوئے ہیں۔
اس سے پہلے پنجاب میں ماسک پہننے کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے کیونکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ہجوم والے مقامات پر ماسک پہننے کی تجویز دی تھی۔

کیٹاگری میں : صحت