شیخ خالد بن محمد زاید ابوظبی کے ولی عہد مقرر

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے اپنے سب سے بڑے صاحبزادے شیخ خالد بن محمد زاید کو ابوظبی کا ولی عہد مقرر کر دیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے اپنے بھائی شیخ منصور بن زایدالنہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر مقرر کیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ شیخ محمد بن راشد بھی امارات کے نائب صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔
اس کے علاوہ اماراتی صدر نے اپنے بھائیوں شیخ تہنون بن زاید اور شیخ ہزاع بن زاید کو ابوظبی کا نائب حکمران نامزد کر دیا۔

UAE President Sheikh Mohammed bin Zayed Al-Nahyan on Wednesday named his eldest son Sheikh Khaled crown prince of Abu Dhabi https://t.co/5kq2qp1pHP pic.twitter.com/yY8SgxzuXe
— Arab News (@arabnews) March 29, 2023