ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 18 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار881ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 40 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.03فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 18 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 12 April 2023 Total Tests in Last 24 Hours: 3,881 Positive Cases: 40 Positivity %: 1.03% Deaths: 02 Patients on Critical Care: 18 (shared by NCOC-NIH)
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 11, 2023
ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں376 افراد میں سے 14 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.72 فیصد رہی، گلگت میں 129 افراد میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.78فیصد رہی، گوجرانوالہ میں 354 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح0.28 فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں269 ٹیسٹوں میں سے 2 ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 0.74 فیصد رہی۔






