پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہم وکٹ گرا دی، مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
مظفر گڑھ سے سابقہ ركن صوبائی اسمبلی علمدارعباس قریشی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر علمدار عباس قریشی کو پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔