پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وہ تمام اداروں سے آئین پر عملدرآمد کرنے کی درخواست کریں گی لیکن اگر انتخابات نہ ہوئے تو انتخابی مہم احتجاجی تحریک میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ انتخابات کے لیے ہونے والے مذاکرات کو مذاق بنا دیا گیا۔ آڈیو لیکس پر ہماری شنوائی نہیں ہو رہی۔
تحریک انصاف پارٹی آفس میں اکہور سے تعلق رکھنے والے صوبائی امیداواروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہم انتخابات کے لیے نکل چکے ہیں اس لیے حکمران جماعت حوصلہ کرکے ہم سے انتخابی میدان میں مقابلہ کرے۔
الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے 21 ارب فراہم کرنے کی بجائے مفت آٹے میں 20 ارب روپے لوٹ لیے گئے۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے سیاسی کارکنوں کو پکڑ رہی ہے، انتخابات کے لیے ہونے والے مذاکرات کو مذاق بنا دیا گیا۔ آڈیو لیکس پر ہماری شنوائی نہیں ہو رہی۔






