کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لاہور سمیت مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران 11 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم القاعدہ، داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں مہتاب، طارق، گل اعظم، معاویہ، عماد، وارث، جبار شامل ہیں جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، دستی بم اور ڈیٹونیٹرز برآمدکیے گئے ہیں۔






