تین دن کی بندش کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے سرکاری اسکول کھل گئے۔ سرکاری اسکولوں میں حاضری معمول سے انتہائی کم رہی جبکہ کالج اور یونیورسٹیاں پیر کے روز سے باقاعدہ کھلیں گی۔
پرائیویٹ اے پلس اور اے کیٹگری کے اسکولز آج بھی بند رہے، ہفتہ کو بیشتر پرائیوٹ اسکولز بند رہتے ہیں۔
پیر سے کیمبرج کے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، برٹش کونسل
پنجاب کے 9 بورڈز کے زیر اہتمام نویں جماعت کے ملتوی امتحانات کا نیا شیڈول جاری نہ ہو سکا۔
دوسری جانب برٹش کونسل نے پاکستان میں اے اور او لیول کیمبرج امتحانات پیر سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل کے مطابق پیر 15 مئی سے پرچے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔






