سعودی خاتون اور مرد خلانورد کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

ناسا، کمپنی اسپیس ا یکس، کمپنی ایکسیم اسپیس اور سعودی اسپیس اتھارٹی کے مشترکہ خصوصی مشن پر جانے والے پہلی سعودی خاتون اور مرد خلانورد کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی اسپیس اتھارٹی نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا نورد ریانہ برناوی نے خلا سے سب کو السلام علیکم کہا۔ ان کے ساتھ سعودی خلانورد علی القرنی اور امریکی خلا باز پیگی وائٹسن بھی موجود تھے۔
خلا نورد ریانہ برناوی نے کہا کہ خلا سے السلام علیکم ۔۔ ہمارے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی سفر میں شریک ہیں۔
یا د رہے کہ سعودی خلانوردوں کو لے جانے والے اسپیس ایکس کے تیار کردہ میزائل فالکن 9 نے گزشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے پرواز بھری تھی۔
سعودی اسپیس اتھارٹی کے سی ای او محمد بن سعود التمیمی نے بتایا کہ سعودی عرب 3 خلابازوں کو بھیجنے والے عرب دنیا کے پہلا ملک بن گیا ہے۔
انھوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا تھا کہ امریکی ادارے ناسا کی مدد سے سعودی عرب خلائی شعبہ سے متعلق سائنسی تجربات، بین الاقوامی تحقیق اور مستقبل کے مشنوں حصہ لے گا۔