وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نا اہل قرار

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دےدیا۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے جعلی ڈگری کیس میں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید نا اہل قرار دیا ہے۔ خالد خورشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پیپلز پارتی کے عبدالحمید اور (ن) لیگ کے رانا فرمان علی نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ کو نوٹس جاری کردیا تھا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ڈگری لندن کی تھی لیکن جس کی تصدیق لندن کی یونیورسٹی کی جانب سے نہیں کی گئی تھی۔