پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گلگت بلتستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے راجا اعظم کو نامزد کردیا۔ گزشتہ روز عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کو نا اہل قرار دیا تھا۔ خالد خورشید کے خلاف کل ہی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی، لیکن ووٹنگ سے پہلے ہی گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدالت نے انہیں نااہل قرار دے… پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی نااہلی پر نئی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ کے لئے راجا اعظم کو متفقہ طور پر پی ٹی آئی امیدوار نامزد کیا۔ پی ٹی آئی قیادت نے راجا اعظم کی وزارت اعلیٰ گلگت بلتستان کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کو نا اہل قرار دیا تھا۔ خالد خورشید کے خلاف کل ہی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی، لیکن ووٹنگ سے پہلے ہی گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدالت نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔ غلام شہزاد آغا کی رٹ پٹیشن پر تین رکنی بینچ نے دلالئل سننے کے بعد نااہلی کا متفقہ فیصلہ سنایا۔ اپوزیشن کے 9 ارکان نے خالد خورشید کے خلاف تحریک عدم اعتماد گلگت بلتستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔ جبکہ خالد خورشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پیپلز پارٹی کے عبدالحمید اور (ن) لیگ کے رانا فرمان علی نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ کو نوٹس جاری کردیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015