ہنزہ: شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند

گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں حسن آباد ہنزہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم بند ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق حسن آباد کے مقام پر شاہراہِ قراقرم کی بحالی کے لیے ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں روانہ کئے گئے۔ ٹریفک کو متبادل روٹ شاہراہِ نگر کے ذریعے رواں کیا گیا ہے۔ ہنزہ آنے والے سیاح اور مسافروں کو متبادل راستہ شاہراہِ نگر کے اختیار کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔