شجاع آباد: کرپشن کے الزام میں 5 پولیس اہلکار معطل

شجاع آباد تحصیل کے تینوں تھانوں کے کانسٹیبل سمیت پانچ پولیس اہلکار کرپشن کے الزام میں معطل کر دئیے گئے۔
زرائع کے مطابق شجاع آباد کے تھانہ راجہ رام میں ایس آئی، تھانہ صدر اے ایس آئی، تھانہ سٹی کے دو کانسٹیبل کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کر دئیے گئے۔
پولیس اہلکار شوکت حیات, صفدر حسین, آصف شریف, لیاقت علی اور غلام حسین شامل کرپشن میں ملوث پائے گئے۔
کرپشن کے الزام میں معطل اہلکاروں کو کلوز لائن کر دیا گیا ہے۔