کراچی کے اسکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی سیشن 1 ماہ کے لئے معطل

کراچی کے تمام اسکولوں میں اسمبلی اور (فزیکل ٹریننگ ) پی ٹی سیشن 1 ماہ کے لئے معطل رہیں گے۔
کمشنر کراچی نے ڈینگی اور ملیریا کے حوالے سے اسکولوں کے لئے ایس او پی جاری کردئیے ہیں۔
ان ایس او پیز کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔
تمام اسکولوں میں اسمبلی اور (فزیکل ٹریننگ ) پی ٹی سیشن 1 ماہ کے لئے معطل رہیں گے۔ اس دوران طلباء فل آستین کی شرٹس پہنیں گے۔اسکول مستقل بنیادوں پر ڈینگی اور ملیریا اسپرے کرانے کے پابند ہونگے۔
اس کے علاوہ تمام اسکول ملیریا اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کریں گے۔