روس میں اسلامی بینکنگ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا جس سے مسلم برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے صدر ولادیمیر پوٹن کا شکریہ ادا کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 25 ملین مسلمان آبادی والے ملک روس نے یکم ستمبر سے اسلامی بینکنگ کے آغاز کا اعلان کردیا جسے مسلم کمیونیٹی نے کافی سراہا ہے۔ یاد رہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن نے اسلامی بینکاری سے متعلق قانون پر 4 اگست کو دستخط کیے تھے۔ روس میں کچھ اسلامی مالیاتی ادارے پہلے سے کام کر رہے تھے لیکن اب پہلی بار اسلامی بینکنگ کا سرکاری سطح پر آغاز کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسلامی بینکاری مسلم اکثریتی علاقوں تاتارستان، باشکورتوستان، چیچنیا اور داغستان میں شروع کی جائے گی اور اگر یہ پروگرام کامیاب ثابت ہوگیا تو پھر پورے ملک میں متعارف کرادیا جائے گا۔ مسلم آبادی کافی عرصے سے اسلامی بینکاری کا مطالبہ کرتی آئی ہے لیکن یوکرین جنگ کے باعث روس کے اقتصادی شعبے پر مغربی ممالک کے دباؤ نے بھی صدر پوٹن کو اسلامی بینکاری شروع کرنے پر مجبور کیا۔ واضح رہے کہ اسلامی بینکاری شریعت کے تحت کام کرتی ہے جو سود پر مشتمل لین دین کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتی ہے کیوں کہ سود کو رقوم کا غیر منصفانہ تبادلہ سمجھا جاتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015