کینیا کی ہائیکورٹ نے ارشد شریف قتل کیس پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔ عدالت نے ارشد شریف کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 17 لاکھ پاکستانی روپے ہرجانہ دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل ’شناخت میں غلطی کا نتیجہ نہیں تھا۔ کینین ہائیکورٹ نےگولی چلانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست میں جن حکومتی اداروں کا نام لیاگیا وہ اپنی ذمہ داری سے فرار اختیار نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب ارشد شریف کی بیوہ نے کینین عدالت کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ارشد شریف کو کینیا میں انصاف مل گیا مگر پاکستان میں انصاف ملنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔ بعدازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا۔ کیس میں پولیس کا ابتدائی مؤقف تھا کہ وہ مغوی بچے کی بازیابی کیلئے یہاں موجود تھے تھا جب کہ مقامی تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ جس طرح گاڑی پرگولیاں لگی ہیں اس سے لگتا نہیں ہے کہ یہ چلتی گاڑی پر ماری گئی ہیں۔ دوسری جانب واقعے کے وقت ارشد شریف کی کار چلانے والے خرم کے مطابق وہ جائے وقوعہ سےآدھے گھنٹے کی مسافت پر ٹپاسی کے گاؤں تک گاڑی لے گئے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سگریٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز
- پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف کا حکومت پاکستان سے اہم مطالبہ
- تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند، آن لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان
- پاکستان کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
- پاکستان کی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت میں پیشرفت دیکھنے میں آرہی ہے، عباس عراقچی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






