ججز کے اسکواڈ پرفائرنگ، 2 محافظ شہید

ڈی آئی خان میں ججز کے اسکواڈ پر فائرنگ سے دو محافظ شہید ہو گئے۔ ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے مطابق ٹانک سے آنے والے ججز کے اسکواڈ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ججز کی سکیورٹی پر مامور 2 محافظ شہید ہو گئے۔ حافظ محمد عدنان کے مطابق ججز پر فائرنگ کا واقعہ ہتھالہ کے قریب پیش آیا، علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے ججوں کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت کیا، شہید سکیورٹی اہلکاروں کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔