پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر کے دوران کراچی میں منعقد دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ٹیموں کے دوران دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاری کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اپنے قابل قدر شائقین کی قدر کرتے ہیں لیکن ان کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے اہم ہے، یہ تعمیراتی کام آئی سی سی چیمپینزٹرافی کے لیے اسٹیڈیم کو بہترین سہولتوں میں لانے کے لیے ہے۔ پی سی بی نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت معطل کردی گئی ہے، جن لوگوں نے ٹکٹ خرید لیے ہیں، ان کی رقم انہیں واپس کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچی تھی، ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیاکہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی، تین دن تک ٹریننگ کے بعد 17 اگست کو بنگلہ دیش کی ٹیم اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی، مہمان ٹیم اپنے دورے کے دوران دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015