اخروٹ کا شمار خشک میوہ جات میں ہوتا ہے ، دماغ جیسی شکل کا دکھنے والا اخروٹ اپنے اندر بے شمار فوائد چھپائے ہوئے ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے بھیگے ہوئے اخروٹ کا استعمال زیادہ مفید ہے؟ ماہرین کے مطابق صبح ناشتے میں بھیگے ہوئے اخروٹ کا استعمال جسم میں حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔ نظام ہاضمہ کیلئے بہترین رات بھر بھیگے اخروٹ یا کوئی اور خشک میوہ جات اپنے فوائد دگنے کر لیتا ہے کیونکہ رات بھر بھیگے رہنے سے اخروٹ میں موجود انزائمز فعال ہوجاتے ہیں جو نظام ہاضمہ کیلئے بہترین قرار دیے جاتے ہیں۔ غذائی اجزا میں اضافہ گری دار میوے اور بیج بھگونے سے ان کے غذائی اجزا میں اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ ایسے میوے نرم ہونے کی وجہ سے جلدی ہضم ہوجاتے ہیں اور جسم پرتیزی سے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ توانائی کو بڑھائے میوہ اور بیجوں میں فیٹس، پروٹین اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو جسم کو دن بھر توانائی فراہم کرتے ہیں تاہم بھیگا ہوا اخروٹ کھانے سے زیادہ جلدی توانائی ملتی ہے کیونکہ ایسے میوے جلدی ہضم ہوجاتے ہیں۔ جسم سے خشکی کم کرے رات بھر بھیگے رہنے سے اخروٹ پانی جذب کرلیتا ہے ایسے میوے کا استعمال آپ کے جسم میں پانی کی سطح کو بڑھا سکتا ہے، ماہرین کے مطابق پانی کی سطح جسم میں برابر ہونے سے جسم کے تمام اعضا بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015