اسرائیل کے حالیہ حملے کا جواب دینے کی تیاری کے سلسلے میں ایرانی افواج کی جنگی مشقیں مسلسل جاری ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران سے ایرانی سرکاری میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنگی مشقوں میں ایرانی بحریہ اور فوجی دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان مشقوں کا مقصد ایرانی بحریہ کو بحری چیلنجز کا دفاعی جواب دینے کیلیے چوکس رکھنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی بحری و بری فوج کیلیے جنگی مشقیں ایرانی صوبے گیلان میں جارہی ہیں اور مشقوں کیلیے بحر کیسپیئن کا انتخاب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیل فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ایرانی حکام نے اسرائیل پر حملہ موخر کرنے کیلئے شرط رکھ دی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سیز فائر معاہدہ ہوا تو حملہ نہیں کیا جائے گا، ایران دوحا میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں حصہ لینے پر غور کررہا ہے۔ ایرانی حکام نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ صرف غزہ جنگ بندی کی صورت میں ہی ایران، اسرائیل پر جوابی حملہ موخر کر سکتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015