اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو سیم آلٹمین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں چونکا دینے والی پیش گوئیاں کر دیں۔ سیم آلٹمین نے اپنی ویب سائٹ پر لکھے 1100 الفاظ کے مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ ہم کچھ عرصے میں سُپر انٹیلی جنس تیار کر لیں۔ اُنہوں نے لکھا کہ سپر انٹیلی جنس کو حاصل کرنے میں وقت لگ سکتا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم کامیاب ہو جائیں گے۔ اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہم ایسی نئی صلاحیتوں کے ساتھ اس حد تک خوش حالی حاصل کر سکتے ہیں جو آج ناقابلِ تصور لگتی ہے، مستقبل میں ہر کسی کی زندگی بہتر ہو سکتی ہے اور صرف خوش حال لوگ ہی خوش نظر نہیں آئیں گے بلکہ اب یہ نئی ٹیکنالوجی دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں کو معنی خیز طور پر بہتر کر دے گی۔ یاد رہے کہ سیم آلٹمین اس سے پہلے اپنے انٹرویوز میں بھی ’سپر انٹیلی جنس‘ کی اصطلاح استعمال کرتے رہے ہیں۔ وہ اکثر اے آئی اصطلاح کو آرٹیفیشل جنرل انٹیلیجنس (AGI) کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے رہتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اے جی آئی مشینوں میں علم کو انسانوں کی طرح سیکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت کے مستقبل کے بارے میں سیم آلٹمین کے یہ چونکا دینے والے دعوے اے آئی ٹیکنالوجی پر کئی ہائی پروفائل شخصیات کی جانب سے تنقید کے بعد سامنے آئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015