جوان دکھنے کی خواہش سب کو ہوتی ہے جس کیلئے لوگ کافی محنت کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ قدرت نے چند مخصوص پھل ایسے پیدا کیے ہیں جو آپ کی عمر کو بڑھانے اور جوان رکھنے کی خصوصیت رکھتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اگر آپ پھل اور سبزیوں کا زیادہ استعمال اور روزانہ ورزش کو اپنا معمول بنائیں تو آپ کی عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ تو آج ہم آپ کو کچھ ایسے پھلوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کی صحت کیلئے فائدہ مند ہیں۔ پپیتا پپیتا جسم کو مائیکرو نیوٹرینٹ اور اینٹی آکسیڈینٹ وافر مقدار میں فراہم کرتا ہے جو عمر کو بڑھاتا ہے اور یہ جسم میں موجود نقصان پہنچانے والے آزاد ریڈیکلز کو ختم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ پپیتا منرلز، وٹامنز اور کلیشیئم سمیت دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد پر ہونے والی چھائیوں اور جھریوں کو ختم کرکے جلد کو صحت مند بناتا ہے۔ انار انار کا رنگ جتنا خوبصورت ہوتا ہے اس کا ذائقہ بھی اتنا ہی مزیدار ہوتا ہے، جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انار کھانے والے افراد کی جلد جوان رہتی ہے اور جلد پر جھریاں بھی نہیں پڑتیں۔ کیلا کیلا فائبر کا خزانہ ہے جس میں وٹامن اے، بی اور ای بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے، کیلا آپ کی بڑھتی عمر کو کم کرکے جوان رہنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ کینو کینو کی افادیت سے سب ہی واقف ہیں جو اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، وٹامن سی جلد کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جلد کو چمکدار بناتا ہے۔ تربوز تربوز میں 92 فیصد پانی ہوتا ہے جو آپ کے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے اور جلد کو خشک ہونے سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دھوپ سے متاثر ہونے والی جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے، ای اور سی موجود ہوتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015