حزب اللہ نے اپنے میزائل حملوں میں اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس کے گلیلوٹ بیس کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ نے اپنے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد آج پہلی مرتبہ اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس بیس کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ نے اپنے حملے میں فادی 4 میزائلوں کا استعمال کیا جو اس سے قبل استعمال نہیں کیے گئے البتہ حزب اللہ فادی میزائل سے دوسرے ورژنز پہلے ضرور استعمال کرتا رہا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں زمینی کارروائی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا دعویٰ قرار دے دیا۔ حزب اللہ میڈیا ریلیشن ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ دشمن کی جانب سے لبنان زمینی راستے سے داخل ہونے کی باتیں جھوٹ ہیں اور اسرائیلی فوج جب بھی آئے گی ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ علاوہ ازیں غزہ شہرمیں اسکول پر اسرائیلی بمباری میں 6 افراد شہید ہوگئے جب کہ وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزیں کیمپ میں دو گھروں پراسرائیلی حملے میں شہید افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی منگل کو خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج کے انجینئرنگ یونٹ کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015