خشک میوہ جات میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والا خشک پھل بادام اکثر ناشتے میں کھایا جاتا ہے، اسے ناصرف پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے بلکہ اس سے مکھن اور دودھ بھی بنایا جاتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق صحت مند چکنائی، فائبر، پروٹین، وٹامن ای، میگنیشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے مرکبات سے لبریز بادام غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جن کے استعمال سے ان گنت فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ باداموں کا استعمال اور اس کے فوائد سردیوں میں مزید سود مند ثابت ہوسکتے ہیں کیوں کہ ان میں ضروری غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو مجموعی صحت کے لیے ناگزیر قرار دیئے جاتے ہیں۔ بادام مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اسی لیے ان کا استعمال سرد موسم میں زیادہ تجویز کیا جاتا ہے۔ سردیوں میں بادام کے استعمال کے بے شمار فوائد درج ذیل ہیں: غذائی اجزاء سے بھرپور بادام بادام ناقابل یقین حد تک غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جن کا استعمال ہر عمر کے فرد کے لیے یکساں موزوں ہے، اس میں پائی جانے والی قدرتی اور صحت مند چکنائی، فائبر، پروٹین، وٹامنز اور معدنیات موسم سرما میں موسمی بیماریوں سے بچاتے ہیں اور جسم کو مطلوبہ حرارت مہیا کرتے ہیں۔ دل کی صحت کو فروغ دیتے ہیں بادام دل کے لیے صحت مند گری دار میوہ ہے کیونکہ ان میں سیر شدہ چکنائی (مضرِ صحت چکنائی کی ایک قسم) کم ہوتی ہے اور مونو سیچوریٹڈ چکنائی زیادہ ہوتی ہے، جو ایل ڈی ایل (خراب) کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے، ان میں وٹامن ای بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ دماغی صحت میں اہم کردار بادام غذائی اجزاء کا ایک اچھا ذریعہ ہیں جو دماغی صحت کو سہارا دیتے ہیں، بشمول وٹامن ای، اینٹی آکسیڈنٹس، اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ جیسے مرکبات ذہنی صحت اور یادداشت کو بہتر بنانے اور بھولنے کی بیماری کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔ مدافعتی نظام کو مضبوط بنائے بادام اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای اور قوت مدافعت بڑھانے والے دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ سردیوں میں نزلہ زکام اور فلو جیسی عام بیماریوں سے لڑنے کے لیے مضبوط مدافعتی نظام ضروری ہے۔ اضافی وزن میں کمی کا باعث کیلوریز سے بھرپور ہونے کے باوجود، بادام دراصل وزن کےکم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بادام میں فائبر، پروٹین اور صحت مند چکنائی کا مجموعہ جسم میں حرارت اور خون کے بہاؤ کو فروغ دیتا ہے اور زیادہ کھانے کی عادت کو کم کرتا ہے۔ متوازن غذا میں بادام کو شامل کرنے سے کھانے کی بے جا خواہش اور وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہضام کو بہتر بناتے ہیں بادام فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہے، جو غذا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور قبض کو روکتا ہے۔ اعلیٰ فائبر کی موجودگی صحت مند آنتوں کی نقل و حرکت کو فروغ دیتی ہے اور نظامِ انہضمام کے مسائل کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ جِلد کی صحت کو بہتر بنائیں بادام وٹامن ای، اینٹی آکسیڈنٹس اور صحت مند چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں جو صحت مند اور بے داغ جلد کی پرورش کرتے ہیں۔ موسم سرما میں بادام کا باقاعدگی سے استعمال خشکی، آکسیڈیٹیو تناؤ اور بڑھاپے کی علامات سے نمٹنے میں مدد کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں جلد صحت مند اور چمکدار ہوتی ہے۔ خون میں شکر کی سطح کو منظم کرتے ہیں بادام میں گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ خون میں شکر کی سطح کو مستحکم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ کھانے یا ناشتے میں بادام کو شامل کرنے سے خون میں شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافے کو روکا جا سکتا ہے۔ سوزش کو کم کریں بادام میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جانے کے سبب یہ سوزش کی شکایت میں بھی کمی لاتے ہیں، بادام کا باقاعدگی سے استعمال جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے جو کہ دل کی بیماری، ٹائپ 2 ذیابیطس اور گٹھیا جیسی مختلف دائمی بیماریوں سے منسلک ہے۔ توانائی کی سطح کو فروغ دیتے ہیں بادام صحت مند چکنائی، پروٹین اور فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہونے کے سبب جسم کو مستقل توانائی فراہم کرتے ہیں، اسی لیے اس کا باقاعدگی سے استعمال کرنے والے افراد توانا اور طویل مدت صحت مند رہتے ہیں۔ موسم سرما میں ناشتے کے طور پر بادام کا استعمال دن بھر توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے، تھکاوٹ کو کم کرنے اور مجموعی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
اشتہار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015