موسم سرما کے دوران بیشتر افراد کو ایک عجیب مشکل کا سامنا ہوتا ہے اور وہ ہے گاڑیوں کے شیشوں کا دھندلا جانا۔ درحقیقت گاڑیوں کے شیشوں کا دھندلا ہونا ڈرائیورز کے لیے کافی مشکلات کا باعث بنتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر پانی کے عمل تکثیف کا نتیجہ ہوتا ہے جس میں بخارات ٹھوس شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ ایسا گاڑی کے اندر یا باہر کسی بھی جگہ کے شیشوں کے ساتھ ہوسکتا ہے اور عموماً اس کی وجہ گاڑی کے اندر اور باہر کے درجہ حرارت میں فرق ہوتا ہے۔ اگر گاڑی کے شیشے باہر سے دھندلے ہوگئے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اندر کا درجہ حرارت باہر کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈا ہے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اس مسئلے کے باعث گاڑی کو چلاتے ہوئے مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ باہر کا منظر صحیح طرح نظر نہیں آتا۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس سے نجات پانا زیادہ مشکل نہیں بلکہ چند عام طریقوں سے ایسا ممکن ہے۔ ائیر کنڈیشنر (اے سی) کا استعمال کریںاگر شیشے دھندلے ہوگئے ہیں تو گاڑی کا اے سی ٹرن آن کرکے ڈی فروسٹ سیٹنگ سیٹ کریں، اس سے گاڑی کے اندر فضا میں نمی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی اور شیشوں کا دھندلا پن کم ہو جائے گا۔ حرارت سے مدد لیںاگر آپ کی گاڑی میں ہیٹڈ (heated) اسٹیئرنگ وہیل یا ہیٹڈ نشستوں کا سسٹم موجود ہے تو اس کو استعمال کرنے سے بھی گاڑی کی اندرونی فضا میں نمی کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے شیشوں کا دھندلا پن ختم ہو جاتا ہے۔ ایک شیشے کو تھوڑا نیچے کرلیںایک شیشے کو تھوڑا نیچے کرنے سے گاڑی کے اندر موجود نمی والی ہوا کو خارج کرنے میں مدد ملے گی جس سے شیشوں کے دھندلے پن میں کمی آئے گی۔ مائیکرو فائبر تولیہ استعمال کریںاگر آپ اوپر درج آپشنز استعمال کرنے سے قاصر ہیں تو شیشوں کو اندر سے مائیکرو فائبر تولیے سے صاف کریں۔ اس سے فضا میں موجود کچھ نمی کو جذب کرنے میں مدد ملے گی اور شیشوں کا دھندلا پن کم ہوگا۔ گاڑیوں کے شیشے دھندلے ہونے سے بچانا بھی ممکن ہے اور اس کے لیے درج ذیل میں چند طریقے دیے گئے ہیں۔ گاڑی کے اندر صفائی کا خیال رکھیںگاڑی کے اندرونی حصے کی صفائی کو معمول بنانے سے نمی کے اجتماع کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، یہ نمی ہی اکثر شیشوں کے دھندلے پن کا باعث بنتی ہے۔ ہیٹنگ، وینٹی لیشن اور ائیر کنڈیشننگ (ایچ وی اے سی) سسٹم کا خیال رکھیںگاڑی کے ایچ وی اے سی سسٹم کا خیال رکھنے سے بھی شیشوں کے دھندلے ہونے کا امکان گھٹ جاتا ہے۔ ہوا کی نکاسی کو یقینی بنائیںگاڑی کے اندر ہوا کی وینٹی لیشن کا خیال رکھنے سے اندر جمع ہونے والی نمی کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے اور شیشے دھندلے نہیں ہوتے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی کمپنیوں سے متعلق تشویش ناک انکشاف
- مچھلی کے تیل کے کیسپولز کے حیران کن فوائد
- دہشت گردی بھارت کا وتیرا ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
- پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم متحد ہو کر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں: بلاول بھٹو
- دن رات کام کر کے محنت سے قرض چکائیں گے اپنی دولت خود پیدا کرینگے، شہباز شریف
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






