کیا آپ عمر بڑھنے کے باوجود دماغ کو زیادہ تیز اور بہتر بنانا چاہتے ہیں؟ تو یہ کوئی مشکل کام نہیں۔ چند عام طریقوں کو اپنا کر دماغ کو متحرک کرنا ممکن ہوتا ہے جس سے دماغی افعال میں ڈرامائی بہتری آتی ہے۔ ایسے ہی چند عام طریقے جانیں جو عمر بڑھنے کے باوجود دماغ کو جوان رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ دماغ کو تیز بنانے والی گیمز کھیلنااگر آپ روزانہ کراس ورڈ یا دیگر معموں کو حل کرنے کے شوقین ہیں تو یہ عادت آپ کے دماغ کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔ دماغی گیمز سے آپ کے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں اور نئے خلیات بنتے ہیں، جو اسے تیز رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ورزش کریں جسمانی ورزش سے دماغ کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ روزانہ 30 منٹ سے ایک گھنٹے تک ورزش جیسے یوگا، چہل قدمی اور سائیکلنگ وغیرہ سے دماغ کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ اچھی غذاخوراک میں صحت کے لیے مفید غذا کا استعمال دماغ کو صحت مند بناتا ہے۔ زیادہ چکنائی اور چینی والی غذاؤں کے استعمال سے دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسی طرح تمباکو نوشی اور الکحل کا استعمال بھی دماغ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ لوگوں سے میل جولدن بھر میں اپنے دوستوں سے کسی بھی موضوع پر بات کرنے کے لیے کچھ منٹ نکالیں۔ تحتقیقی رپورٹس کے مطابق دوستوں اور رشتے داروں سے ملنے جلنے سے دماغی تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ روز کچھ نیا سیکھیںکھانے پکانے کی کوئی نئی ترکیب پڑھ کر اسے سیکھنے کی کوشش کرنا یا کسی نئے لفظ کا مطلب سمجھنا یا اپنے دفتر جانے کے لیے نیا راستہ اختیار کرنا، ان سب سے دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے ۔روزمرہ کے معمولات سے ہٹ کر کچھ نیا کرنا دماغ کو متحرک کرتا ہے اور دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں۔ نئی زبان سیکھناتحقیقی رپورٹس میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ایک سے زائد زبانیں بولنے سے عمر بڑھنے کے باوجود دماغی تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہے اور دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دماغ کو مشکل حالات سے نمٹنے میں مدد بھی ملتی ہے۔ مطالعہ کریںایک تحقیق کے مطابق جو افراد مطالعہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں ان میں بڑھاپے میں دماغی تنزلی کا خطرہ ان افراد کے مقابلے میں 32 فیصد تک کم ہوتا ہے جو کتابوں یا ایسی سرگرمیوں سے دور بھاگتے ہیں۔ پانی پینا مت بھولیںہمارا دماغ پانی کی کمی سے بہت زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق جسم میں پانی کی معمولی کمی سے بھی متعدد دماغی افعال متاثر ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پانی کی کمی سے چڑچڑے پن کا سامنا ہوتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں مناسب مقدار میں پانی پینے سے دماغی افعال کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ موسیقی سنناموسیقی سننے سے دماغ کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ موسیقی سے دماغی افعال میں بہتری آتی ہے اور ڈیمنیشیا جیسے دماغی مرض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔






