ناشپاتی میں موجود فائبر ،آپ کے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔ ناشپاتی میں فلاوانولز اور اینٹیسائڈز بھی ہوتے ہیں،یہ تینوں مل کر ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ ناشپاتی چہرے کی جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے بطور کریم بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ ناشپاتی فیس کریم: خشک دودھ 2 چمچ میں ناشپاتی کا جوس ملا ئیں اگر آپ کی جلد خشک ہے تو اس میں کسی بھی تیل کے چند قطرے ملا لیں اور یک جان کر لیں۔ اس کریم کو رات بھر لگا رہنے دیں صبح اٹھ کر منہ دھولیں۔ آپ کی جلد نرم ملائم اور حسین ہو جائے گی۔ اشپاتی فیس پالش: ہلدی ایک چٹکی ناشپاتی کا گودا ایک چمچ گندم کا آٹا یا چاول کا آٹا ایک چمچ خشک دودھ ایک چمچ ان تمام چیزوں کو ملا لیں، اور اس کو چہرے پر لگا لیں، آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں، خشک ہوجائے تو عرقِ گلاب سے صاٖف کرلیں۔
