گرمی کو دور بھگانے والی غذائیں کونسی ہیں،جانیے

گرمی کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور درجہ حرارت بڑھنے سے ہمارے جسم کے لیے اپنا درجہ حرارت 98.8 فارن ہائیٹ پر برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ہمارا اعصابی نظام اور دماغ کا ایک مخصوص حصہ ہائپوتھالاموس اس وقت جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول میں رکھتے ہیں جب اس میں کسی وجہ جیسے شدید… مگر یہ عمل سست روی سے ہوتا ہے اور کئی بار اس وجہ سے جسمانی درجہ حرارت اتنا بڑھ جاتا ہے کہ انسان ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوجاتا ہے۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ آسانی سے دستیاب چند غذاؤں سے آپ گرم موسم کے دوران اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھ سکتے ہیں۔ تو ایسی ہی غذاؤں کے بارے میں جانیں جو گرم موسم کے دوران جسم کو سکون فراہم کرتی ہیں۔  کھیرےکھیرے جسم میں پانی کی کمی پورے کرتے ہیں اور جسمانی درجہ حرارت میں کمی لاتے ہیں۔ اس کو سلاد میں کھائیں یا اسے کسی مشروب میں شامل کرکے استعمال کریں، ہر صورت میں فائدہ ہوتا ہے۔ خربوزےخربوزے موسم گرما میں دستیاب عام پھل ہے۔ غذائی اجزا سے بھرپور یہ رسیلا پھل صحت کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ اسے کھانے سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی جبکہ ٹھنڈک کا احساس بھی ہوتا ہے۔ سبز پتوں والی سبزیاںسبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک میں کیلشیئم اور دیگر غذائی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ ان کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک بھی محسوس ہوتی ہے۔ لسیلسی ایسا مشروب ہے جس کو پیتے ہی فرحت اور ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔ اس سے نہ صرف ڈی ہائیڈریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے بلکہ نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔  آمپھلوں کا بادشاہ سمجھے جانے والے آم کا استعمال جسمانی حرارت کو کم کرتا ہے۔ آم کو کھانے یا اس کے جوس کو پینے سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ ہیٹ اسٹروک سے بچنا آسان ہو جاتا ہے۔ تربوزموسم گرما میں سورج کی تپش سے جِلد جلنے کا خطرہ بڑھتا ہے مگر تربوز میں موجود لائیکوپین نامی اینٹی آکسائیڈنٹ اس سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ لیموںپانی میں لیموں کے عرق کو ملا کر پینے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے جبکہ جِلد جگمگانے لگتی ہے۔ لیموں میں موجود وٹامن سی بھی مختلف موسمی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ جسم کو ٹھنڈک کا احساس بھی ہوتا ہے۔ دہیکیلشیئم اور دیگر غذائی اجزا سے بھرپور دہی گرمی کی شدت میں بھی کمی لاتا ہے۔ اس کو کھانے سے معدے میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹریا کی افزائش ہوتی ہے جبکہ جسم کو ٹھنڈک کا احساس بھی ہوتا ہے۔ ناریلناریل اور اس کے پانی میں ایسے اجزا ہوتے ہیں جو ڈی ہائیڈریشن سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو ٹھنڈا رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ناریل کا پانی گرمی کی شدت دور کرنے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ پودینے کو استعمال کریںپودینے کے اسعمال سے جسم کو ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اسے سلاد، مشروبات یا غذا میں آسانی سے شامل کیا جا سکتا ہے۔ پودینے کے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے جبکہ ڈپریشن، تھکاوٹ، سردرد اور متلی جیسے مسائل سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت