باجوڑ: پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق

باجوڑ کے علاقے صدیق آباد میں پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید اور 11 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق دھماکا میلہ گراؤنڈ کے قریب اس وقت ہوا جب افسران موقع پر موجود تھے۔ شہداء میں ناواگئی کے اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل، تحصیلدار ناواگئی اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔