قومی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا فیصلہ ایک دو روز میں متوقع

پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ اور ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ آئندہ 2 سے 3 روز میں متوقع ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق فیڈریشن کو 18 اگست تک انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو حتمی جواب دینا ہے، اس لیے ٹیم کی شرکت سے متعلق فیصلہ اسی تاریخ تک کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جواب دینے کے لیے 3 سے 4 روز کا وقت ہے، اور اب تک معاملات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے بھی حوصلہ افزا ردعمل ملا ہے۔ وزارت خزانہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ایک دو مزید میٹنگز کے بعد حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے لیے اس موقع پر بھارت جانے کا امکان نہیں، کھلاڑیوں کو بھی ایشیا کپ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا، باضابطہ ا علان2 ، 3 روز میں ہو جائے گا۔ ذرائع پی ایچ ایف کے مطابق ایشیا کپ میں ہماری بھی کوئی دلچسپی نہیں ، پہلے اپنے ملک کو دیکھنا ہے۔