پاکستان کی ملائکہ نور نے ایشین اوپن جوڈو چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ اردن میں ہونے والی چیمپئن شپ کی مائنس 52 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں ملیکہ نور سعودی عرب کی کھلاڑی کے ہاتھوں ہار گئیں۔ ملیکہ نور نے فائنل تک پہنچنے سے قبل تین ممالک کی کھلاڑیوں کو شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔






