کیا آپ مناسب نیند نہ لینے کے یہ خطرناک نقصانات جانتے ہیں؟

نیند ہماری زندگی کے سب سے اہم امور میں سے ایک لازمی امر ہے، نیند کی کمی کے نتیجے میں جسمانی اور ذہنی طور پر شدید نقصان پہنچتا ہے اور یہ عمر بڑھنے کے ساتھ سمجھ بوجھ کو کم کرنے کا باعث بھی ہوتا ہے۔ موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی جز بنتے جارہے ہیں، اس کے ساتھ اس کے کچھ ایسے نقصانات بھی ہیں جو مختلف تحقیق کے بعد سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس میں سرفہرست رات کے وقت سونے سے پہلے موبائل فون استعمال کرنا ہے بلکہ بہت سے لوگوں کیلئے یہ کسی علت سے کم نہیں ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق اگر ہم اپنی نیند پوری نہیں کرتے تو اس سے ہمارے ہارمونز بے ترتیب ہوجاتے ہیں جو بہت سی پیچیدگیوں کا باعث بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر انسان کیلیے 7 سے 8 گھنٹے کی رات کی نیند بے حد ضروری ہے تاکہ ہم اگلے پورے دن توانا اور چاق و چوبند رہیں۔ نیند پوری نہ ہونے سے دل کا عارضہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ غنودگی سے حادثات کا خطرہ بڑھتا ہےنیند کی کمی کو ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ مانا جاتا ہے۔ اس حوالے سے امریکا میں ایک تحقیق کے دوران دریافت کیا گیا کہ نیند کی کمی کے باعث طاری ہونے والی غنودگی سے ہر سال ٹریفک حادثات میں ڈیڑھ سے 2 ہزار اموات ہوتی ہیں۔ تحقیقی رپورٹس سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نیند کی کمی سے دفتری امور کے دوران زخمی ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ ذہنی افعال متاثر ہوتے ہیںنیند سوچنے، سمجھنے اور سیکھنے کے لیے ناگزیر ہوتی ہے۔ نیند کی کمی کے ذہنی افعال پر متعدد منفی اثرات مرتب کرتی ہے، جیسے توجہ مرکوز کرنے، ردعمل اور مسائل حل کرنے جیسی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں، جس سے کچھ بھی سیکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ سنگین امراض کا خطرہ بڑھتا ہےنیند کی کمی کے نتیجے میں امراض قلب، ہارٹ اٹیک، دل کی دھڑکن کی رفتار میں بے ترتیبی، ہائی بلڈ پریشر، فالج اور ذیابیطس جیسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ڈپریشن کا خطرہ بڑھتا ہےنیند کی کمی کے نتیجے میں وقت گزرنے کے ساتھ ڈپریشن کی علامات کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ڈپریشن یا انزائٹی کے مریض عموماً ہر رات 6 گھنٹے سے کم سونے کے عادی ہوتے ہیں۔ ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بے خوابی کے شکار افراد میں ڈپریشن کی تشخیص کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ ڈپریشن کے شکار افراد کے لیے سونا مشکل ہوتا ہے تو نیند کی کمی کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ جلد بڑھاپا طاری ہو سکتا ہےمحض چند راتوں کو کم سونے سے آنکھوں کے اردگرد سیاہ حلقے نمایاں ہو جاتے ہیں جبکہ وہ پھول بھی جاتی ہیں۔ مگر ہر رات 6 گھنٹے سے کم نیند کو عادت بنا لیا جائے تو چہرے پر جھریاں بھی ابھرنے لگتی ہیں جبکہ جِلد کی لچک گھٹ جاتی ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق ناکافی نیند سے جسم میں تناؤ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کا اخراج ہوتا ہے اور اس سے جِلد کی صحت متاثر ہوتی ہے۔ آپ بھلکڑ بن سکتے ہیںاگر آپ یادداشت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو مناسب نیند کو یقینی بنائیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیند کے دوران ہمارا دماغ یادوں کو ٹھوس انداز سے محفوظ کرتا ہے اور اس طرح طویل المعیاد یادیں تشکیل پاتی ہیں۔  

کیٹاگری میں : صحت