افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے لگا، سی این این

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہا ہےکہ افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسلحہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گرد امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز… خیال رہے کہ حکومت پاکستان افغان حکومت اور بین الاقوامی برادری کو بارہا اس بات کے واضح ثبوت فراہم کر چکی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور ٹی ٹی پی کے دہت گرد امریکا کا افغانستان میں چھوڑا گیا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔