اگر آپ کا پیٹ پھولاہوارہتاہے یا سینے میں جلن،قبض اور گیس رہتی ہے تو اسے معمولی نہ لیں کیونکہ یہ Helicobacter pylorusبیکٹیریا کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔دنیا بھرمیں دوتہائی افراد اس سے متاثر ہوتے ہیں اوریہ گندے کھانے اور پانی کی وجہ سے منتقل ہوتا ہے۔اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تویہ معدے کا کینسر اور السرکا باعث… اس بیکٹیریا کی وجہ سے انسان نہ صرف معدے کی بیماری میں مبتلاہوجاتا ہے بلکہ دیگر بیماریاں جیسے سردرد،دل کے امراض اور ڈپریشن ہوسکتی ہیں۔اچھی بات یہ ہے کہ اگربروقت اس کا علاج شروع کردیا جائے تو اس سے نجات ممکن ہوتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ اپنے معالج سے مشورہ کرنے کے ساتھ اپنی غذا میں تبدیلی کریں۔ایسی غذائیں جن میں وٹامن اے،سی ،ای اورزنک شامل ہوں کا استعمال بڑھا دیں۔آپ چاہیں تو گیس سے نجات کے لئے ذیل میں دئیے ہوئے نسخہ کو آزما سکتے ہیں۔ایک لیموںایک کھیراایک چائے کا چمچ ادرک پسا ہوادھنیا یا parsleyتھوڑاساآدھ گلاس پانیتمام اجزاءکو ایک بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور اس مشروب کو پی لیں۔یہ مشروب نہ صرف معدے کو Helicobacter pylorusسے پاک کرے گا بلکہ یہ پیٹ کی چربی کے لئے بھی بہت مفید ہے اور اسے پیتے ہی آپ کو جسم میں خوشگوار تبدیلی کا احساس ہوگا۔اس کے علاوہ آپ کو چاہیے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔






