اسرائیلی فوج نے تہران میں میزائل بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 40 اسلحہ سازی اور تحقیقاتی مراکز پر حملے کیے ہیں۔ ادھر اصفہان میں شدید دھماکوں کی ویڈیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی شیئر کردی۔ اس حوالے سے امریکی اخبار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم سے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک امریکی عہدیدار نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ اصفہان میں 2000 کلوگرام وزنی بنکر بسٹر بم کا استعمال کیا گیا اور زیر زمین تنصیبات کو تباہ کرنے والے گولہ بارود کا استعمال بھی کیا گیا۔ اصفہان پر بمباری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی سب سے خطرناک بمباری قرار دیا جا رہا ہے۔






