ایران، امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کا مشن، پاکستان کی خطے میں پائیدار امن کے لیے مثبت سفارتی کاوشیں تیزی سے جاری ہیں۔ دنیا کو جلد بہترین نتائج کی امید ہے پاکستان کا ثالثی ممالک کے مشورے سے تیار کردہ جنگ بندی فارمولا ایران اور امریکا سے شیئر کیا ہے۔ ایرانی حکام کو پاکستان کا جنگ بندی فارمولا موصول ہو گیا، امن فارمولے تحت پہلے مرحلے میں پینتالیس دن کے لیے جنگ بند کرنے اور دوسرے مرحلے میں جامع معاہدے کی تجویز دی گئی ہے، رائٹرز نے جنگ بندی فریم ورک کی پاکستانی تجاویز کی تصدیق کر دی پاکستانی دفتر خارجہ نے مجوزہ فریم ورک سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید سے گریز کر لیا۔ پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں جنگ رکوانے کی کاوشیں دو مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی فارمولا ایران اورامریکا سے شیئر کیا غیر ملکی میڈیا میں پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی تعریف، خطے میں امن و استحکام کی جانب بڑھنے کے لیے خوشگوار ہوا کا جھونکا قرار دے دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا گیا ہے، پاکستان نے امریکی اور ایرانی حکام سے بیک چینل ڈپلومیسی کی،پاکستان کی سفارتی ٹیم نے فارمولے پر دن رات کام کیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کا پیش کردہ جنگ بندی فریم ورک دو مراحل پر مشتمل ہے، پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی اور بعد ازاں مستقل معاہدہ ہو گا۔ ایران اور امریکا کو جنگ ختم کرنے کا جامع منصوبہ موصول ہو گیا ہے جس پر دونوں ممالک سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، رائٹرز نے بھی جنگ بندی فریم ورک کی پاکستانی تجاویز کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب دفتر خارجہ نے مجوزہ فریم ورک کی خبروں کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے، ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا ہےکہ ، ہم انفرادی اور مخصوص رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتے، یہ واضح ہےکہ امن کے فوری قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں،






