چین نے پاکستان کی جانب سے جاری فعال سفارتی اور ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی تمام مثبت کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سفارتکاری اور مذاکرات ہی مسائل کا واحد مؤثر حل ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرف سے کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سفارتکاری اور مذاکرات ہی مسائل کا واحد مؤثر حل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے ثالثی کے لیے کی جانے والی کوششیں خطے میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، اور چین ان اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشیدگی میں کمی کے لیے مشترکہ کردار ادا کرے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جو صورتحال کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، اور مختلف ممالک جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔






