چینی سرمایہ کاروں نے گلگت بلتستان میں مقپون داس اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کے لیے دلچپسی کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں وفد نے چین میں تعینات پاکستانی سفیر کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چینی سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ گلگت کا دورہ کیا اور اس دوران وفد نے خصوصی طور پر مقپون داس اسپیشل اکنامک زون کا دورہ کیا اور تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سمیت تمام متعلقہ سیکریٹریز، ڈائریکٹر جنرل بورڈ آف انویسٹمنٹ بھی موجود تھے، سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ شاہزیب شیخ نے مہمانوں کو اسپیشل اکنامک زون کی سہولیات، پالیسی فریم ورک اور سرمایہ کاری کے مواقع پر جامع بریفنگ دی۔ پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے زون کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے خطے کی معاشی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ وفد میں شامل چینی سرمایہ کاروں نے گلگت بلتستان میں سیاحت، زراعت اور پن بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے وفد کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان حکومت سنجیدہ اور حقیقی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات اور تعاون فراہم کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ سیکریٹری کامرس نے سفیر کو گلگت بلتستان کی مقامی مصنوعات چین برآمد کرتے وقت درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور خصوصاً خنجراب بارڈر پاس کے ذریعے سنکیانگ صوبے تک رسائی میں حائل رکاوٹوں کا ذکر کیا۔ خلیل ہاشمی نے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر چینی حکومت کے ساتھ اٹھانے اور حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ ماہرین کے مطابق سفیر کے اس دورے اور چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے گلگت بلتستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا نیا باب کھلنے کی توقع ہے، جس سے مقامی روزگار اور معیشت کو بڑا فروغ ملے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، یکم جولائی سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی
- ویمن ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کوعبرتباک شکست، سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی باہر
- بھارت کو وائٹ واش کرنے کے بعد آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا مستعفی ہونے کا اعلان
- آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن بھارت کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






