وفاقی حکومت پیٹرول لیوی کو ان حالات میں ختم کرے، حکومت اپنی ناکامیوں کا بوجھ عوام پر نا ڈالے: شرجیل میمن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت 100 روپے سے زائد لیوی وصول کر رہی ہے یہ زیادتی ہے، ہر ایک چیز مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔ شرجیل میمن کا کہناتھا کہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں، حکومت پیٹرول لیوی کو ان حالات میں ختم کرے، حکومت اپنی ناکامیوں کا بوجھ عوام پر نا ڈالے۔ 2008ءمیں ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی اتحادی تھی ایک روپیہ بڑھنے پر حکومت چھوڑ دی،آج 100 روپے بڑھنے پر بھی انہیں سانپ نہیں سونگ رہا، ایم کیوایم آج وزارت تک کو چھوڑنے کو تیار نہیں ہے۔