نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت میں یادگار شہدا پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت آمد پر نگران وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی اورنگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے نگران وزیراعظم کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ نگران وزیراعظم نے سکول کے طلبا و طالبات سے بھی ملاقات کی اور انہوں نے طلبہ کے بنائے گئے مختلف ماڈلز کا معائنہ کیا۔ نگران وزیراعظم نے طلبہ کی پینٹنگز، تعلیمی، سائنسی و توانائی سے متعلق ماڈلز میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا اور بچوں کے ماڈلز اور طلبا و طالبات کی صلاحیتوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے اساتذہ کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایک طالبہ کے سائنسی ماڈل کو سراہتے ہوئے اسے تعریفی سند دینے کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعظم نے طلبہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے متعلق سوالات کئے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے بچوں میں سائنس کے میدان میں آگے بڑھنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015