سندھ میں حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں آشوب چشم کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث روزانہ سیکڑوں مریض اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ آشوب چشم نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد حیدرآباد اور اندرون سندھ کے دیگر شہروں اور دیہاتوں کا رخ کرلیا ہے، چند دنوں میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اپتھمالوجی ویزول سائنسز کے امراض چشم کا کہنا ہےکہ آشوب چشم تیزی سے پھیل رہا ہے جو کراچی کے بعد سندھ کے دیگر علاقوں تک پہنچ گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق آشوب چشم کے مریضوں میں بیکٹیریا کے جراثیم پائے گئے ہیں جب کہ دیگر امراض میں آنے والے متعدد مریضوں میں بھی آشوب چشم پایا گیا ہے۔ ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے انفیکشن سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جس کیلئے ہاتھوں کو دھونا، کالا چشمہ لگانا، تکیہ اور تولیہ علیحدہ کرنا شامل ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015