23 ستمبر کو تعطیل کا اعلان

صوفی شاعر سید وارث کے 225 ویں سالانہ عرس کے موقع پر 23 ستمبر بروز ہفتہ کو پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صوفی شاعرسیدوارث کے 225 ویں سالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شیخوپورہ میں 23 ستمبر بروز ہفتہ مقامی تعطیل ہوگی، عرس کی تقریبات 23 ستمبر سے 3 روزتک جاری رہیں گی۔