سکھ رہنما کے قتل کا بھارت کو ذمہ دار قرار دینے کے بعد بھارت نے کینیڈا کے سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو 5 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔ کینیڈا کے سفارت کار کا نام نہیں بتایا گیا۔ کینیڈین سفارت کار کو بھارتی معاملات میں مداخلت اور بھارت دشمن سرگرمیوں کے الزام پر بے دخلی کا حکم دیا گیا۔ اس سے قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پرکینیڈین شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں جی 20 اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کھل کر بات کی تھی۔ سکھ رہنما کا قتل کینیڈا کی خود مختاری اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: سکھ رہنما کا قتل، کینیڈا نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘ کے سربراہ کو ملک بدر کردیا کینیڈا نے را کے سربراہ کو بھی ملک بدر کردیا تھا۔ بھارت نے کینیڈا کے الزامات کی تردید کی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015