چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین (پی ٹی آئی پی) اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2018 میں میری کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتا تھا۔ سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں سیاسی اجتماع سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم سے بعد میں آزاد ہونے والے ممالک ترقی کرگئے ہیں، 75 سال گزرنے کے باوجود ہم وسائل کا رونا رو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے حالات بہتر بنانا وفاقی حکومت کا کام ہوتا ہے، کبھی روٹی کپڑا مکان، کبھی دین اور کبھی نئے پاکستان پر دھوکا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈر اقتدار میں آکر منشور بھول جاتے ہیں، ہمیں ہمیشہ بے ایمان حکمران ملے ہیں، اقتدار میں رہنے والے اب قوم کو کیا دھوکا دیں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ایوب خان کے دور تک ہمارے ملک نے ترقی کی، بھٹو کے دور کے بعد سے اب تک پاکستان زوال کی طرف جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آمدن سے زیادہ ہم صرف سود دے رہے ہیں، آج ہمیں قرض بھی سخت شرائط لگا کر مل رہا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015