بھارت میں پیٹ کے درد میں مبتلا شخص کے معدے سے ڈیڑھ سو سے زائد گھریلو اشیا برآمد ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موگا کے مقامی اسپتال میں پیٹ کے درد، بخار اور متلی میں مبتلا 40 سالہ شخص کے معائنے کے بعد ڈاکٹرز پر انکشاف ہوا کہ اس کے معدے میں گھریلو استعمال کی اشیا موجود ہیں۔ ڈاکٹرز نے 3 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد متاثرہ شخص کے معدے سے گھریلو استعمال کی ڈیڑھ سو سے زائد اشیا نکال لیں۔ ان اشیا میں بٹن، ائیر فون ، سیفٹی پن، نٹ اور بولٹ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔ متاثرہ شخص ایک ماہ سے بیمار تھے۔ آپریشن کے بعد متاثرہ شخص کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تاہم وہ انتقال کرگئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق معدے میں موجود دھاتی اشیا شدید انفیکشن کا باعث بنیں۔ ہلاک ہونے والے شخص کے خاندان والوں نے اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے یہ اشیا کیسے اور کب نگلیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015