آپ نے یہ جملہ تو ضرو سنا ہوگا کہ ’’داغ تو اچھے ہوتے ہیں‘‘ ہاں اگر یہ کپڑوں سے اتر جائیں ورنہ آپ کے قیمتی کپڑے برباد ہوجاتے ہیں۔ کچھ داغ ایسے داغ ہوتے ہیں جوکہ کپڑوں سے بہت مشکل سے نکلتے ہیں اور نکل بھی جائیں تو تھوڑے لگے رہ جاتے ہیں۔ لہذا لوگ ان داغوں کو صاف کرنے کےلیے کئی جتن کرتے ہیں لیکن ان کو کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔ درج ذیل طریقوں سے آپ کپڑوں پر لگے چائے کا داغ نکال سکتے ہیں: اگر کسی کپڑے پر پرانا چائے کا داغ ہو تو سہاگہ رگڑ کر گرم پانی سے دھو ڈالیں، داغ دور ہوجائے گا۔ چائے کا داغ دور کرنے کے لئے اسے پہلے آلو کے پانی میں ڈبوئیں پھر دھولیں۔ اگر سفید کپڑے پر چائے کا داغ پڑ جائے تو اسے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ لگا کر دھوپ میں رکھ دیں، داغ دور ہوجائے گا۔ چائے کے داغ پر اسپرٹ لگائیں اور کچھ دیر بعد نیم گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔ چائے کے داغ پر پٹرول لگائیں اور تھوڑی دیر بعد گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔ اگر کسی ریشمی کپڑے پر چائے کا داغ ہو تو اس پر گلیسرین لگائیں پھر تھوڑی دیر بعد گرم پانی سے دھولیں اور اگر داغ سفید سوتی دھاگے کے کپڑے پر ہوتو کپڑے پر کھولتا ہوا پانی ڈالیں، داغ دور ہوجائے گا۔ چائے کے داغ پر بلیچنگ پاؤڈر اور پانی لگا کر5 سے10 منٹ تک دھوپ میں رکھیں پھر پانی سے دھولیں۔ چائے کے داغ والے حصے کو گرم دودھ میں بھگو دیں اور چند گھنٹوں کے بعد دھولیں۔
اہم خبریں
Recent Posts
- موٹاپے کے باعث اموات کی شرح میں اضافہ، نئی تحقیق میں انکشاف
- شدید گرمی کے باعث 22 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو ایمرجنسی نافذ
- ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام اسکول 7 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان
- انجیلو میتھیوز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا ایرانی صدرکی اندوہناک موت پرافسوس کا اظہار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015