محمد بن سلمان نے مرسڈیز کا تحفہ دیکر بچے کی خواہش پوری کردی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک مرسڈیز بچے کو تحفے میں دے دی۔ محمد بن سلمان سے ملنے کی خواہش میں ایک شخص بچے کے ساتھ کھڑا تھا کہ اس دوران بچے کی ملاقات سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوگئی۔ بچے نے محمد بن سلمان کی مرسڈیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ محمد بن سلمان نے کہا آپ مرسڈیز چاہتے ہیں، تو بچے نے ہاں میں جواب دیا، انہوں نے انتظامیہ سے بچے کے گھر کا پتا لینے کا کہا دیا۔       View this post on Instagram A post shared by Mohammed Sabah (@mohhammed_sabahh) دوسرے روز بچے کے گھر مہنگی مرسڈیز گاڑی پہنچ گئی جس کے ساتھ بچے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔