جانوروں پر کیے گئے ایک تجربے میں محققین جینیاتی تھیراپی کے ذریعے متاثرہ ریڑھ کی ہڈی کیوجہ سے حرکت نہ کر پانے والے چوہوں میں جسمانی حرکت کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے تجربے میں پایا کہ جُزوی طور پر ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آنے کی وجہ سے جو چوہے چلنے پھرنے کے قابل نہیں تھے جینیاتی تھیراپی کی مدد سے وہ دوبارہ چلنا پھرنا شروع ہوگئے۔ محققین نے کہا کہ ایسا اس لیے ممکن ہوا کیونکہ نئی جین تھیراپی میں نہ صرف ریڑھ کی ہڈی کے ٹشوز کی مرمت کے لیے تکنیکوں کا استعمال کیا گیا بلکہ مرمت کو اس طریقے سے انجام دیا گیا کہ جسم میں نقل و حرکت کو بھی بحال کیا جاسکے۔ سوئس ریسرچ اینڈ ٹریٹمنٹ سینٹر نیورو ریسٹور میں سینٹرل نروس سسٹم ری جنریشن کے ڈائریکٹر اور سینئر محقق مارک اینڈرسن کا کہنا تھا کہ پانچ سال پہلے ہم نے ثابت کیا تھا کہ ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے اس میں سگنلز منقطع ہو جاتے ہیں تاہم ایسی صورتحال میں اعصابی ریشے دوبارہ پیدا کیے جا سکتے ہیں اور آج وہ ممکن ہوگیا ہے۔ اینڈرسن نے نیوز ریلیز میں کہا کہ ہم نے یہ بھی محسوس کیا کہ جینیاتی تھیراپی مکمل طور پر متاثرہ ریڑھ کی ہڈی میں موٹر فنکشن کو بحال کرنے کے لیے کافی نہیں ہے کیونکہ نئے ریشے زخم کے دوسرے سرے سے صحیح جگہوں پر جڑنے میں ناکام رہتے ہیں۔ اس تھیراپی کے مطلوبہ نتائج اسی وقت ممکن ہیں جب ریڑھ کی ہڈی جُزوی طور پر متاثر ہوئی ہو
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015